Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جو لوگ گولیوں سے نہ مریں انہیں بھوک سے مار دیا جائے:سموٹریچ کی نئی ہرزہ سرائی

مقبوضہ بیت المقدس –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے ایک نئے اشتعال انگیز بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پٹی میں پانی، بجلی اور خوراک کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران سموٹریچ نے کہا: “جو لوگ گولیوں سے نہیں مریں گے، وہ بھوک سے مر جائیں گے۔” اس نے مزید کہا کہ اگر غزہ کے باشندوں کو رضاکارانہ ہجرت کی اجازت دی جائے تو ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اسرائیلی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جب تک حماس دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس وقت تک کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس نے اعلان کیا کہ “قابض اسرائیل حماس کو یا تو جنگ یا پھر ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم دے گا۔”

سموٹریچ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں سیکیورٹی کیبنٹ کو غزہ کے بارے میں حتمی فیصلہ لینا چاہیے اور فوج کو اس پر فوری عمل درآمد کرنا چاہیے۔

اس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ہر گزرتے ہفتے غزہ کا ایک حصہ اسرائیل کے کنٹرول میں شامل ہوتا جائے گا اور ایک ماہ کی جنگ کے بعد زیادہ تر علاقے اسرائیل میں ضم کر دیے جائیں گے۔

مزید برآں، سموٹریچ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے عوام کی جبری ہجرت کی حوصلہ افزائی کریں اور فلسطینی سرزمین کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اقدامات کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan