Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی ڈرون حملے میں مشرقی لبنان میں ایک شہری شہید

بیروت – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  مشرقی لبنان کے علاقے بعلبک میں قابض اسرائیلی ڈرون کے حملے میں ایک شخص جامِ شہادت نوش کر گیا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جارحانہ کارروائی بعلبک کے مغربی علاقے کفر دان میں اس وقت کی گئی جب ڈرون نے ایک لبنانی شہری کو اس کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

یہ حملہ اس بات کا تازہ ثبوت ہے کہ قابض اسرائیلی افواج لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ یہ معاہدہ 27 نومبر سنہ2024ء کو نافذ ہوا تھا، تاہم اس کے بعد سے اب تک قابض اسرائیل کی جانب سے ہزاروں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں تقریباً 216 افراد شہید اور 508 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں کئی کی حالت نازک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan