Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جنگ بندی کا ہمارے رد عمل سے کوئی تعلق نہیں:ایران

تہران – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری لڑائی میں جنگ بندی تک پہنچنا تہران کی “ترجیح” ہے، تاہم غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جوابی اقدام سے کوئی تعلق نہیں۔

تہران کا کہنا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی ریاست کے بزدلانہ حملے میں شہادت کا بدلہ لینا ایران کا “جائز حق” ہے کیونکہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا، جہاں وہ ایران کے سرکاری مہمان تھے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے ہفتے کی صبح کہا کہ “ہماری ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنا ہے، حماس جس بھی معاہدے پر راضی ہو گی، اسے ہم بھی تسلیم کریں گے۔”

لیکن انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل نے “حالیہ دہشت گردی کی کارروائی کے ذریعے ہماری قومی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہمیں اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے، جس کا غزہ میں جنگ بندی سے مکمل طور پر کوئی تعلق نہیں ہے۔”

خیال رہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد نصف شب کو شہید کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ایران نے صہیونی ریاست سے بدلہ لینے اور بزدل دشمن کو سبق سکھانے کا عزم کیا ہے۔

ایرانی مشن نے کہا کہ “ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے ردعمل کا وقت اور اس کے نفاذ کا طریقہ ممکنہ جنگ بندی کی قیمت پر نہیں ہوگا۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan