Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ,قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) جمعرات کے روز قابض اسرائیلی افواج کی ایک نئی درندگی میں ایک فلسطینی شہری شہید اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ خان یونس کے مشرقی علاقے پر قابض اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا جبکہ گذشتہ حملوں میں زخمی ہونے والے دو فلسطینی شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خان یونس کے مشرقی علاقے معن میں قابض اسرائیلی افواج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں محمد سامی عبدالحی قویدر نامی فلسطینی شہری موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گیا۔

اس سے قبل مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی ڈرون نے بلدیہ بنی سہیلہ میں فلسطینی شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے خان یونس کے مختلف محلوں قیزان النجار، جُورہ اللّوت، معن، مشرقی عبسان اور القرارہ میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

اسی دوران قابض اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں شدید گولہ باری کی جس سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔

علاوہ ازیں النصیرات کے شمال میں واقع نئے کیمپ کے رہائشی نوجوان عبد الہادی وائل القرعہ بھی قابض اسرائیلی افواج کے تین ہفتے قبل کیے گئے فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اسی طرح جنوبی خان یونس کے علاقے قیزان النجار سے تعلق رکھنے والے شہری ربحي مصطفی النجار المعروف (جورج) بھی چند روز قبل قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے زخمی ہوئے تھے، جو آج دم توڑ گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan