Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کے تشدد سے فلسطینی شہری شہید

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شمالی القدس کے قصبے الرام میں جامِ شہادت نوش کر گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے جنین صوبے کے رہائشی 57 سالہ سلیم راجی حسن الفار پر الرام کی قیام گاہ پر اس پر وحشیانہ تشدد کیا، اس کے سر پر سنگین چوٹیں آئیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ سلیم الفار کا تعلق جنین کے نواحی علاقے الزبابدہ سے تھا۔

فلسطینی ہلالِ احمر نے تصدیق کی کہ اس کے عملے نے شہید فلسطینی کی میت قلندیہ چوکی پر قابض فوج سے وصول کی، جسے سر پر شدید ضربیں لگنے کے بعد فلسطین میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب غرب اردن اور القدس میں قابض اسرائیل کی فوجی کارروائیاں اور صہیونی آبادکاروں کے جرائم خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔

قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و تشدد کا یہ سلسلہ اس وقت تیز تر ہوا جب قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ شروع کی، جس کے دوران ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض صہیونی حکومت کے انتہا پسند وزراء اور سیاسی رہنما نہ صرف ان درندگی پر مبنی حملوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں بلکہ غرب اردن میں نئی آبادیاں قائم کرنے اور فلسطینی زمینوں کے الحاق کے منصوبے بھی تیزی سے نافذ کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan