Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا القدس میں دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد

قابض اسرائیلی(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )ا فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں دو فلسطینی نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں اس وقت جاری ہیں جب قابض فوج نے پورے مغربی کنارے میں یہودی دراندازوں کے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔ اسی دوران صہیونی آبادکاروں نے درجنوں زیتون کے درخت اکھاڑ کر فلسطینی کسانوں کی روزی پر ضرب لگائی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے شمالی بیت المقدس کی بلدیہ الرام پر دھاوا بولا۔ القدس گورنری نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری نے بلدیہ میں گھس کر گاڑیوں کی تلاشی لی اور آمد و رفت کے نظام کو درہم برہم کر دیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی بیت لحم کی بلدیہ الخضر میں ایک فوجی چوکی قائم کر دی، جبکہ ایک اور ناکہ بیتونیا کے علاقے مثلث البالوع میں نصب کیا، جہاں شہریوں کی گاڑیاں روکی گئیں، تلاشی لی گئی اور ان کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اسی طرح قابض فوج نے شمالی رام اللہ کی بستی دورا القرع پر بھی حملہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی گاڑیاں گاؤں کے مختلف محلوں میں گھس آئیں تاہم کسی زخمی یا گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید یہ کہ قابض فوج نے جنوبی نابلس کی بستی بورین پر بھی حملہ کیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کی مشینی گاڑیاں گاؤں میں داخل ہوئیں، ایک داخلی راستے پر فوجی چوکی لگا دی گئی اور شہریوں کی گاڑیوں کو روکے رکھا۔

ذرائع کے مطابق قابض فوج نے مقامی دکانداروں کو زبردستی اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا اور دو خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کر کے ان کے مکانوں کو فوجی اڈوں میں تبدیل کر دیا۔

قلقیلیہ میں قابض فوج نے کفر سابا محلے میں گھروں پر دھاوا بولا اور شمالی الخلیل کی بلدیہ بیت امر پر بھی حملہ کیا۔

آبادکاروں کی دہشت گردی کے ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مشرقی رام اللہ کی بستی برقا پر حملہ کر کے گاؤں میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم کچھ دیر بعد وہ فرار ہوگئے۔ اس حملے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جنوبی الخلیل کے علاقے مسافر یطا کی بستی سوسیہ میں صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی زرعی زمینوں پر حملہ کر کے ساٹھ زیتون کے درخت اکھاڑ دیے۔

مقامی صحافی و کارکن اسامہ مخامرہ کے مطابق آبادکاروں نے عبد اللہ اور محمد ایوب عبید کی ملکیتی زمینوں سے زیتون کے ساٹھ درخت جڑ سے اکھاڑ دیے، زمین کے گرد حفاظتی باڑ کاٹ دی اور زیر تعمیر کنویں کو ملبے سے بھر دیا۔

آبادکاروں نے اپنے مویشی خلے الحمص کے علاقے میں چھوڑ دیے جس سے انگور کے باغات اور دیگر درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ادارہ برائے مزاحمت آباد کاری کے مطابق موجودہ زیتون چنائی کے موسم کے آغاز سے اب تک آبادکاروں نے فلسطینی زیتون چننے والوں پر 158 حملے کیے ہیں جن میں سے 17 حملے براہِ راست قابض فوج نے کیے جبکہ 141 حملے آبادکاروں نے انجام دیے۔

یہ حملے جسمانی تشدد، گرفتاریوں، آمد و رفت میں رکاوٹیں، دھمکیاں، دہشت گردانہ فائرنگ اور فلسطینی کسانوں کو ان کی زمینوں سے محروم کرنے کی مختلف کوششوں پر مشتمل ہیں۔

فلسطینی کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ زیتون کے درختوں سے، اپنی سرزمین سے اور اپنے حقِ آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، چاہے قابض اسرائیلی فوج اور اس کے آبادکاروں کے ظلم کتنے ہی بڑھ جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan