اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایران کے منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران میں جمہوری انتخابی حق حاصل کرنے، ایرانی عوام کا اعتماد جیتنے اور صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بیزشکیان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ “ہم آپ کو یہ مبارکباد ایسے وقت میں بھیجتے ہیں جب ہمارے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمتی قوتیں اپنی ایک باوقار تاریخی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آپ ایک ایسے وقت میں صدر منتخب ہوئے ہیں جب فلسطینی عوام کو ایک فاشٹ سفاک صہیونی دشمن کی طرف سے منظم نسل کشی کی جنگ کا سامنا ہے‘‘۔
ہنیہ نے مزید کہا کہ “ہم اور ہمارے عوام ایران کی خدمات، تمام چیلنجوں اور مشکلات پر قابو پانے اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کے نقطہ نظر کے ساتھ دشمن کے مقابلے میں فلسطینی نصب العین کی حمایت کرنےکے حوالے سے آپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں”۔
خیال رہے کہ ایران میں گذشتہ دنوں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسعود پیزشکیان اسلامی جمہوریہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔