Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد غرب اردن سے10300 فلسطینی گرفتار

رام اللہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ برس سات اکتوبر کو قابض صہیونی ریاست کی وحشیانہ جارحیت کے بعد اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج نے ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ہے۔

فلسطینی کلب برائے اسیران نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کے کم از کم 23 اسیران کو 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی عقوبت خانوں میں تشدد کرکے شہید کیا گیا۔

کلب کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں اشارہ دیا گیا کہ غزہ کے درجنوں اسیران جو جیلوں اور کیمپوں میں شہید ہوئے ہیں، قابض فوج نے ان کی شناخت اور شہادت کے حالات کے بارے میں تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ، درجنوں ایسے فلسطینی بھی ہیں جنہیں حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت شہید کر دیا گیا۔

اسیران کلب نے مزید کہا کہ 21 ایسے قیدی جو شہید ہوئے اور جن کی لاشوں کا اعلان نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد کیا گیا تھا، ان کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کیے گئے ہیں۔ یہ ان 32 شہید قیدیوں میں شامل ہیں جن کی لاشوں کو قابض فوج نے روک رکھا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض حکام نے مغربی کنارے میں 10,300 سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا۔ ان اعداد و شمار میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں حراست میں رکھا گیا تھا اور بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔

اس دوران قابض فوج نے 355 خواتین کو گرفتار کیا، جن میں سے کچھ کو 1948ء کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

مغربی کنارے سے اس دوران 720 بچوں کو گرفتار کیا گیا۔

حراست میں لیے گئے صحافیوں کی تعداد 96 تک پہنچ گئی، جن میں سے 50 اب بھی زیر حراست ہیں۔ ان میں 5 خواتین صحافی اور کم از کم 17 دیگر شامل ہیں، جن میں سے 14 انتظامی حراست میں ہیں۔

نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک انتظامی حراست کے احکامات کی تعداد 8,322 سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں نئے احکامات اور پہلے سے گرفتار قیدیوں کی سزا کی تجدید کے احکامات شامل ہیں، اور ان میں بچوں اور خواتین کے خلاف احکامات بھی شامل ہیں۔

نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے گرفتاری کی مہموں کے نتائج میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جنہیں گھروں سے، فوجی چوکیوں کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

ان اعداد و شمار میں غزہ سے گرفتاری کے فلسطینی شامل نہیں ہیں۔ قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ سے 4,500 سے زیادہ شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں سے سینکڑوں کو رہا کر دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan