Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قتل وغارت گری کا 326 واں روز، فلسطینی نسل کشی جاری

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+ غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج، 27 اگست منگل کے روز، فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 326 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی، جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں، اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے پریس کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 40,476 ہوگئی ہے، جبکہ 93,647 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سول ڈیفنس نے بتایا کہ غزہ کے جنوبی علاقے الزیتون میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوگئے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کیمپ کے ابو عریف کے علاقے میں بشیر خاندان کے ایک گھر پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں چار شہری بھی شہید ہوگئے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں المصدر قصبے پر بمباری میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری میں ایک خاتون شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

رفح پر بمباری کے نتیجے میں فلسطینی ابراہیم حسن ابو الظہیر شہید ہوگئے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے داخلی راستے پر قابض فوج کے حملے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے۔

خان یونس میں النسماوی کے اطراف میں ابو زیادہ خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں آج صبح چار شہری شہید ہوگئے۔

آج منگل کی صبح کے وقت قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے شمال مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

قابض فوج کے توپ خانے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں واقع علاقوں کو نشانہ بنایا۔

قابض فوج کے طیاروں نے خان یونس میں الکتیبہ کے علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan