نابلس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اپنی جارحانہ خلاف ورزیوں اور سیاسی بنیاد پر گرفتاریوں کو جاری رکھتے ہوئے نابلس گورنری سے ایک سینئر صحافی کو حراست میں لے لیا۔
عباس ملیشیا نے نابلس سے صحافی احمد حامد البیتاوی کو گرفتار کر کے اس کا کمپیوٹر اور فون ضبط کر لیا، جبکہ انھوں نے نوجوان ایاد الصفدی کو شہر کے جنوب میں واقع گاؤں عریف سے گرفتار کرکے پابند سلاسل کر رکھا ہے۔
خضوری یونیورسٹی کے ایک طالب علم تمر ہشام احمد فقہا کو اتھارٹی کی انٹیلی جنس نے چھ روز قبل سنجیل کے مقام سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اسے مسلسل حراست میں رکھا گیا ہے۔
یہ گرفتاریاں عباس ملیشیا کی مغربی کنارے میں جاری سیاسی گرفتاریوں کی مہم کا حصہ ہیں، جس میں یونیورسٹی کے طلباء اور کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مغربی کنارے کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر اسرائیلی جارحیت کے باوجود فلسطینی اتھارٹی انسانی حقوق اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے خاندان کی اپیلوں کو نظر انداز کرتی ہے۔