Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس میں غذائی قلت کے باعث ایک بچی شہید

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے ناصر ہسپتال میں ایک بچی غذائی قلت کے باعث وفات پا گئی۔

طبی ذرائع کے مطابق، بچی یقین الاسطل ہسپتال میں زیر علاج تھی، مگر وہ شدید غذائی قلت، پانی کی کمی اور طبی و امدادی سامان کی کمی کے نتیجے میں انتقال کر گئی۔ اس واقعے کے ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک غذائی قلت کے باعث شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ غزہ میں 50,000 سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پٹی میں انسانی صورت حال “تباہ کن” ہو چکی ہے۔

غزہ کی پٹی کے باشندے قحط اور انسانی و صحت کے بے مثال بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ گزشتہ سات اکتوبر سے جاری تباہ کن اسرائیلی جنگ اور قابض کی جانب سے بین الاقوامی مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی فراہمی روکنے اور جنگ بندی سے انکار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan