Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القدس بریگیڈ نے رفح میں دو اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مغرب میں تل السلطان محلے کے جنوب میں دو اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے مناظر نشر کیے ہیں۔

ان مناظر میں 3 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی موجودگی کو دکھایا گیا تھا۔ دو ٹینکوں کو ‘آر بی جی’ گولوں سے نشانہ بنایا گیا تھا، اور وہاں مشین گنوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔

قابض اسرائیل کی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب مجاہدین قابض فوج کی دراندازی والے علاقے میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، اور ایک مجاہد کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘تمہارا دوست امریکہ ہے اور ہمارا اللہ ہے’۔

السرایا القدس نے ویڈیو کا اختتام اس فوٹیج کے ساتھ کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی بلڈوزر تباہ ہونے والی دو فوجی گاڑیوں میں سے ایک کو نکال رہا ہے۔

رفح اور اس کے گرد و نواح میں تل السلطان محلہ مزاحمتی دھڑوں کی طرف سے معیاری مزاحمتی کارروائیوں کا مرکز ہے۔ القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز مل کر دشمن پر حملے کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan