Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انسانی حقوق گروپوں کا رہائی پانے والے فلسطینیوں کے طبی معائنے پر زور

رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطین میں قیدیوں کے امور کی نگرانی کرنے والے اداروں نے فلسطینی خاندانوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے اپنے اقارب کی رہائی کے فوراً بعد قریبی ہسپتال جا کر ان کا فوری طبی معائنہ کرائیں، ہسپتال سے ابتدائی طبی رپورٹ حاصل کریں اور اسے اپنے پاس رکھیں۔

بدھ کی شام مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک پریس بیان میں قیدیوں کی تنظیموں، اسیران کمیشن، کلب برائے اسیران، اور ضمیر فاؤنڈیشن برائے حقوق اسیران نے کہا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قیدیوں کی تعداد میں اضافے اور طبی جرائم، بیماریوں کے پھیلاؤ، جن میں متعدی بیماریاں بھی شامل ہیں، سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جاتی بلکہ قیدیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسے حالات میں قید کیا جاتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ متعدی امراض کا شکار ہوں۔

بیان میں فلسطینی عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رہائی پانے والے اپنے رشتہ داروں کا فوری طبی معائنہ کرائیں اور ان کی میڈیکل رپورٹس کو اپنے پاس رکھیں۔

اداروں نے زور دیا کہ فلسطینی وزارت صحت کے تعاون سے وہ رہائی پانے والوں کے لیے ایک خصوصی پروٹوکول پر کام کر رہے ہیں، جس کے ذریعے طبی طور پر ان کی پیروی کی جائے گی، ان کے خلاف ہونے والے جرائم کو دستاویزی شکل دی جائے گی، اور بین الاقوامی اور مقامی سطح پر دشمن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ثبوت فراہم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں بڑے پیمانے پر وبائی امراض پھیل رہے ہیں جنہوں نے فلسطینی قیدیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan