Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح میں ٹینک شکن گولے سے اسرائیلی فوج کا ایک سارجنٹ ہلاک

مقبوض بیت المقدس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک فوجی سارجنٹ مارا گیا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ 46 ویں بٹالین کا سارجنٹ “عوری اشکنازی نحمیاہ” تھا اور اس کی عمر 19 سال تھی۔ وہ جمعرات کو جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سارجنٹ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک شکن گولے پر فائر کرنے کے نتیجے میں مارا گیا۔

اس طرح، غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 693 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، دس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم، اسرائیل کے سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار کو شک و شبے کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ قابض فوج غزہ جنگ میں ہونے والے اصل نقصان کو چھپا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan