Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی غزہ میں مجاھدین کے حملےمیں اسرائیلی فوجی افسر جھنم واصل

غزہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان+-  ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک افسر ہلاک ہو گیا۔

قابض فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام یوتم یتزحاک پیلیڈ تھا، جس کی عمر 34 سال تھی۔ وہ ریزرو میجر کے عہدے کا کمپنی کمانڈر تھا اور لاجسٹک سپورٹ کے شعبے میں کام کرتا تھا۔

آرمی ریڈیو نے اس حملے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی، صرف اتنا بتایا کہ اسرائیلی فوج کی لاجسٹک فورس کو ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے دھماکے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ زیتون محلے کے مضافات میں داخل ہوئی، جس کی وجہ سے اہلکار کی موت اور متعدد فوجی زخمی ہوئے۔

ریڈیو نے بتایا کہ ڈیوائس کا دھماکہ قریبی عمارت سے متعدد بندوق برداروں کے باہر نکلنے کے بعد ہوا، جنہوں نے اس جگہ سے پیچھے ہٹنے سے قبل فورسز پر فائرنگ کی۔

رواں ماہ کی 11 تاریخ کو وادی اردن کے قریب فائرنگ کی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا تھا اور 12 اگست کو غزہ کی لڑائی میں ایک فلسطینی اسنائپر کے ہاتھوں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan