Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں سرنگوں میں گھسے اسرائیلی فوجیوں پرالقسام کے حملے

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان:

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح کے جنوب میں واقع تل السلطان محلے میں قابض اسرائیلی فوج پر تین سرنگوں کے دھانوں پر اس وقت حملے کیے گئے جب فوجی سرنگوں کے اندر گھسے ہوئے تھے۔ ان حملوں میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

القسام نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام اور قابض حکومت کے اہلکاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے جواب میں تل ابیب شہر پر راکٹوں سے حملے کا اعلان کیا۔

القسام نے اپنے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ “صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور غزہ میں جبری نقل مکانی کے جواب میں تل ابیب شہر اور اس کے نواحی علاقوں پر دو M90 راکٹوں سے بمباری کر رہا ہے۔”

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے داغا گیا ایک میزائل تل ابیب کے ساحل پر گرا۔

تل ابیب کے آباد کاروں نے بتایا کہ انہوں نے اس جگہ ایک دھماکے کی آواز سنی۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں، اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث روز بروز بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan