Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام مجاھدین کے حملے میں قابض اسرائیل کی کئی گاڑیاں منظم مائن فیلڈ میں پھنس گئیں

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ ’الشهید عزالدین القسام بریگیڈز‘ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی گاڑیاں غزہ شہر کے جنوبی علاقے زیتون میں ایک منظم مائن فیلڈ میں پھنس گئی ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اپنی ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ” لڑائی سے واپسی کے بعد ہمارے مجاہدین نے تصدیق کی کہ دشمن کی متعدد گاڑیاں ایک پہلے سے تیار شدہ مائن فیلڈ میں پھنس گئی ہیں، جو مسجد الصدیقین کے آس پاس مشرقی زیتون میں 31 اگست کو لگایا گیا تھا”۔

مزاحمتی گروہوں اور القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیل کی گاڑیوں اور فوجیوں کی غزہ میں دراندازی کے دوران مسلسل مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے، جس کا حصہ ‘طوفان الاقصی’ کا عملی مرحلہ ہے، اور یہ کارروائیاں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری قابض اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan