Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دیار فلسطین میں آج یکم رمضان المبارک، پوری قوم اور مسلمہ امہ کو ماہ صیام کی مبارک باد

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یروشلم اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم سپریم فتاویٰ کونسل کے چیئرمین علامہ محمد حسین نے آج ہفتے کے روز رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا اعلان کیا۔

مفتی اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ میں فتاویٰ کونسل کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی پیروی کے لیے علماء کرام، سرکاری اور مشہور شخصیات کی موجودگی میں اور فلسطین کے اندر اور باہر کے ماہرین فلکیات کے تخمینے کی بنیاد پر ماہ رمضان کی ولادت باسعادت کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ شرعی لحاظ سے یہ ثابت ہوا کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند رات کونظر آ گیا ہے اور اس لحاظ سے آج ہفتہ یکم مارچ 2025ء کو اس سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی پہلی تاریخ 1446 ہجری ہوگی۔

مفتی صاحب نے اس بابرکت مہینے کی آمد پر مشرق و مغرب کے مسلمانوں اور وطن عزیز میں مقیم فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کی اور فلسطینی قیادت کو بھی مبارکباد پیش کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan