غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے جمعہ کی شام وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے دیرالبلح کے مشرقی حصے میں واقع ابراج القسطل کے قریب نہتے شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گئے۔ یہ حملہ جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ سے دونوں شہداء کی نعشیں نکال کر انہیں الشہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر سنہ2025ء کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی فوج نے متعدد بار معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں 82 فلسطینی شہری شہید اور 303 زخمی ہو چکے ہیں۔