Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے نیٹزاریم محور اور الرشید کوسٹل ہائی وے پر قبضہ , جبری ہجرت پر مجبور کردیا

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  یورومیڈیٹرین ہیومن رائٹس آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے نیٹزاریم محور اور الرشید روڈ پر قبضہ کر کے غزہ شہر کے مکینوں کو واپسی سے روک دیا ہے، جو ایک نہایت خطرناک اقدام ہے جس کے نتیجے میں تباہ کن انسانی سانحہ جنم لے سکتا ہے۔

آبزرویٹری نے اپنے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ یہ اقدام غزہ کی پٹی کے رقبے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش ہے تاکہ غزہ شہر اور شمالی حصے کو الگ کر کے ان پر محاصرہ مسلط کیا جائے۔ اس طرح شہریوں کو ایسے جبری حالات میں دھکیلا جا رہا ہے جو ان کے بقا کو ناممکن بنا دیں اور انہیں زبردستی ہجرت پر مجبور کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل کا اصل مقصد غزہ شہر کے ہر باسی کو نکال باہر کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہیں کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور ایندھن سے محروم کیا جا رہا ہے، انسانی امداد روک دی گئی ہے اور بھوک کو منظم پالیسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

آبزرویٹری نے قابض اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹزکے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جس میں اس نے کہا تھا کہ “غزہ شہر میں جو بھی باقی رہے گا اسے یا تو جنگجو یا دہشت گردوں کا حامی قرار دیا جائے گا”۔ آبزرویٹری کے مطابق یہ بیان نہتے شہریوں کے لیے براہِ راست دھمکی ہے اور یہ جبری ہجرت، بھوک اور اجتماعی سزا کی کھلی پالیسی کا اعلان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کو غزہ شہر واپسی سے روکنا دراصل محاصرہ اور بھوک کو مستقل پالیسی کے طور پر نافذ کرنے کے مترادف ہے، جس سے تین لاکھ سے زائد شہری براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں جو اب بھی شہر میں محصور ہیں۔

آبزرویٹری کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی سے مکمل محروم کرنے کے مترادف ہے، جس کے نتیجے میں ان پر قحط اور صحت کے مکمل انہدام کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پالیسی خاندانوں کو توڑنے اور منتشر کرنے کی طرف بھی لے جا رہی ہے۔

مزید کہا گیا کہ نیٹزایم محور اور الرشید کوسٹل ہائی وے کی بندش کا مطلب یہ ہے کہ غزہ شہر میں جزوی طور پر کام کرنے والے ہسپتال بھی دم توڑ دیں گے، کیونکہ ان تک ادویات اور طبی عملے کی رسائی ختم کر دی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan