Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم سکیورٹی اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑے ہیں: فلسطینی قبائل

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ’’اعلیٰ قبائلی کونسل‘‘ کے سربراہ حسنی المغنی نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قبائل امن و امان کے قیام اور سماجی اتحاد کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے العربی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اور قبائل کسی طور پر بھی افراتفری، لوٹ مار یا بدامنی کی واپسی کو قبول نہیں کریں گے۔

حسنی المغنی نے واضح کیا کہ ’’وہ گمراہ گروہ جو قابض اسرائیل کی گود میں جا بیٹھے ہیں، اب انہیں اپنے جرم کی سزا بھگتنا ہوگی‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’’غزہ کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہمارا مکمل رابطہ اور ہم آہنگی جاری ہے تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے‘‘۔

گذشتہ روز فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ غزہ شہر میں مزاحمتی فورسز نے قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے بعض عناصر اور قانون شکن گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

ان ذرائع کے مطابق ’’رادع فورس‘‘ (جو غزہ میں مزاحمت کی سکیورٹی سے وابستہ ہے) پورے علاقے میں ایک جامع سکیورٹی مہم چلا رہی ہے جس کے دوران بڑی تعداد میں ’’قابض دشمن کے ایجنٹ‘‘ اور دیگر مجرم عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

’’رادع فورس‘‘ نے تصدیق کی کہ اس کے دستے غزہ شہر میں تحقیقات اور مجرموں کے تعاقب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فورس کے مطابق اس نے بعض مسلح ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ان عناصر کو حراست میں لیا ہے جن پر بے گھر فلسطینیوں پر فائرنگ، شہریوں پر حملے اور مزاحمتی کارکنوں کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں۔

فورس نے مزید بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران ان افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جو مزاحمتی کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر گولی چلانے میں ملوث پائے گئے۔ انہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالتی اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

’’رادع فورس‘‘ نے واضح کیا کہ ہر وہ شخص جو قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون یا کسی جرم میں ملوث پایا گیا، اسے عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ فورس نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نظم و ضبط قائم کرنے اور تمام مسلح گروہوں اور تخریب کاروں کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران قابض اسرائیل کی پشت پناہی سے بعض مسلح گروہوں نے غزہ میں انسانی امداد اور شہری املاک پر قبضے کی وارداتیں کی تھیں۔

جمعہ کے روز غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد نصف سے زیادہ بے گھر فلسطینی اپنے گھروں اور شمالی علاقوں کی جانب واپس لوٹ چکے ہیں، جہاں وہ تباہ شدہ بستیوں میں ازسرِ نو زندگی کے آثار تلاش کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan