Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز :قابض اسرائیلی ٹینک تباہ, ٹھکانوں پر گولہ باری

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قابض اسرائیل کے ایک “میرکاوہ” ٹینک کو تباہ کر دیا اور غزہ شہر میں قابض فوج کے ٹھکانوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

جمعرات کو جاری اپنے فوجی بیان میں القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ہمارے مجاہدین نے محاذ سے واپسی پر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 29 ستمبر 2025ء کو غزہ شہر کے مغربی علاقے شارع النصر میں ایک طاقتور زمینی بم سے قابض اسرائیل کے “میرکافہ” ٹینک کو تباہ کر دیا۔ دھماکے سے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کا عملہ ہلاک اور زخمی ہوا۔

ایک اور کارروائی میں القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے التفاح محلے کے شمال میں دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو متعدد مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

گذشتہ روز بدھ کو بھی القسام مجاہدین نے جنوبی غزہ کے تل الهوٰی محلے میں “راہبات الوردیہ سکول” کے اندر قابض فوج کے سپاہیوں اور جنگی گاڑیوں کے ایک اجتماع کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

اسی طرح بدھ کی شام القسام بریگیڈز نے مقبوضہ شہر “اسدود” پر راکٹ حملہ کیا جو قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مزاحمت القسام بریگیڈز کی قیادت میں غزہ کے مختلف محاذوں پر قابض اسرائیلی افواج کے خلاف بہادری سے برسرپیکار ہے اور یہ تصادم صہیونی ریاست کی جانب سے دو برسوں سے جاری نسل کش جنگ کا جواب ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan