Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل: نرس تسنیم الهمص کو عسقلان جیل میں قید کر دیا

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ میں انسانی حقوق کے ادارے “الضمیر فاؤنڈیشن برائے انسانی حقوق ” نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے نرس تسنیم مروان شفیق الهمص کو، جو چند روز قبل خان یونس کے علاقے المواصی سے اغوا کی گئی تھیں، عسقلان جیل میں قید کر رکھا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ اس نے تسنیم الهمص کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی قانونی پیروی کے لیے باقاعدہ وکالت نامہ حاصل کیا تھا، جس کے بعد قابض اسرائیلی حکام سے ان کے بارے میں معلومات اور حراست کے مقام کی تصدیق طلب کی گئی۔

“الضمیر” کے ڈائریکٹر علاء السکافی نے ایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیل نے تسنیم الهمص کو اپنے وکیل سے ملاقات کرنے سے 16 اکتوبر تک روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل نرس تسنیم الهمص کو بئرالسبع کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں قابض عدالت نے ان کی حراست میں 45 دن کی توسیع کر دی۔

الضمیر فاؤنڈیشن نے اس بہیمانہ کارروائی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل کی زیر سرپرستی خصوصی مسلح ٹیمیں غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے اغوا میں ملوث ہیں۔ ان مجرمانہ کارروائیوں کی تازہ مثال 23 سالہ نرس تسنیم مروان شفیق الهمص کا اغوا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ 2 اکتوبر سنہ2025ء کو صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ایک مسلح صہیونی ٹیم، جو “جیپ” گاڑی میں سوار تھی، وزارت صحت فلسطین کے زیرانتظام خان یونس کے علاقے مواصی میں واقع ایک طبی مرکز “الارض الطیبہ” میں داخل ہوئی اور وہاں سے نرس تسنیم الهمص کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئی۔

“الضمیر” کے مطابق یہ جرم اس صہیونی تسلسل کا حصہ ہے جس کے تحت اس سے قبل تسنیم الهمص کے والد ڈاکٹر مروان شفیق الهمص کو بھی 21 جولائی سنہ2025ء کو ایک صہیونی خصوصی ٹیم نے اغوا کر لیا تھا۔ وہ اب تک عسقلان جیل میں قید ہیں اور اپنے وکیل سے ملاقات سے محروم ہیں۔

ادارے نے شہریوں کے اغوا کی ان کاروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی پشت پناہی سے کام کرنے والی یہ مسلح ٹیمیں فلسطینیوں کو غیر قانونی طور پر اغوا کر کے قابض اسرائیلی حکام کے حوالے کر رہی ہیں، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

الضمیر فاؤنڈیشن نے قابض اسرائیل کو نرس تسنیم الهمص اور دیگر تمام قیدیوں و لاپتا افراد کی زندگیوں کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ادارے نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وکلاء کو تسنیم الهمص سے ملاقات اور ان کی صحت کی حالت جانچنے کی اجازت دی جائے اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق، سماجی امن اور داخلی استحکام کے لیے خطرہ ہے اور قابض اسرائیل کی ظالمانہ پالیسیوں کے ساتھ ناقابل قبول تعاون کے مترادف ہے۔

ادارے نے انتباہ کیا کہ ان صہیونی مظالم کے نتیجے میں فلسطینی معاشرے کا امن متاثر ہو سکتا ہے، لہٰذا عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اتحاد کے ساتھ ان درندہ صہیونی کارروائیوں کا مقابلہ کریں تاکہ قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی کو محفوظ رکھا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan