Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی طرف سےخیموں پر پٹرول بم گرائےجارہے ہیں

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ میں مزاحمتی سکیورٹی نے ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کے ڈرونز نے الشیخ رضوان محلہ، شمالی غزہ میں مہاجرین کے خیموں کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈبے گرائے جن میں پٹرول بھرا ہوا تھا اور وہ بجلی کے تاروں اور فیوز سے جڑی ہوئی تھیں تاکہ خیموں کو آگ لگا کر شہریوں کو زندہ جلایا جا سکے۔

مزاحمتی سکیورٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر اس نوعیت کے ڈبے گریں تو ہرگز ان کے قریب نہ جائیں، فوری طور پر محفوظ فاصلے پر ہٹ جائیں، علاقے کو خالی کر دیں، بچوں کو دور رکھیں اور فوراً مزاحمتی سکیورٹی کی رابطہ لائن یا “الحارس” پلیٹ فارم پر اطلاع دیں۔

مزاحمتی سکیورٹی نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کے یہ طریقے دراصل نفسیاتی جنگ اور سنگین مجرمانہ جارحیت کا حصہ ہیں جن کے ذریعے نہتے فلسطینی عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ عوام کو چوکنا رہنا اور سکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ناگزیر ہے تاکہ اپنی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

اس دوران فلسطینی مزاحمتی دھڑے مسلسل قابض اسرائیلی فوج کی مختلف علاقوں میں دراندازیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ دراندازیاں اس وقت دوبارہ شروع ہوئیں جب قابض اسرائیل نے گذشتہ جنوری میں طے پانے والے فائر بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر محاصرہ اور جارحیت دوبارہ شروع کر دی، حالانکہ ان دو مہینوں میں بھی وہ بارہا معاہدے کی شقوں کو پامال کرتا رہا۔

قابض اسرائیل نے سات اکتوبر سنہ2023ء سے امریکہ اور مغربی قوتوں کی براہ راست پشت پناہی میں غزہ پر قیامت خیز جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک وزارت صحت فلسطین کے مطابق تقریباً دو لاکھ چونتیس ہزار فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan