Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے ہسپتالوں میں 77 شہداء کے جسد خاکی منتقل،222 زخمی

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پٹی کے ہسپتالوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 شہداء اور 222 زخمیوں کو وصول کیا ہے، جبکہ شہر غزہ کے ہسپتالوں تک پہنچنا نہایت خطرناک ہو چکا ہے۔

وزارت صحت کے روزانہ اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے سات اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 66 ہزار 225 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 938 تک جا پہنچی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں 77 شہداء کو غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ہے جبکہ کئی شہداء اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک امدادی ٹیمیں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کے باعث نہیں پہنچ پا رہیں۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 18 مارچ سنہ2025ء کو جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے آج تک 13 ہزار 357 فلسطینی شہید اور 56 ہزار 897 زخمی ہو چکے ہیں۔

بیان کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی جرائم میں سب سے ہولناک پہلو یہ ہے کہ انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے شہریوں پر بھی براہ راست گولیاں برسائی جاتی ہیں۔ صرف گذشتہ روز امداد کی تلاش میں 2 فلسطینی شہید اور 44 زخمی ہوئے۔ اس طرح جنگ کے آغاز سے اب تک امداد کے متلاشی 2 ہزار 582 فلسطینی شہید اور 18 ہزار 974 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

727 دن سے جاری اس جنگ نے غزہ کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ قابض اسرائیل کی منظم پالیسی اندھا دھند بمباری، وسیع پیمانے پر تباہی اور سخت ترین محاصرے پر مبنی ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں کو انتہائی کربناک حالات میں جنوب کی طرف زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے، بغیر اس کے کہ ان کی سلامتی یا بنیادی انسانی ضروریات کی کوئی ضمانت دی جا سکے۔

ادھر صحت کا نظام شدید بحران سے دوچار ہے۔ ہسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں، دواؤں اور آلات کی شدید کمی ہے۔ قابض اسرائیل کی منظم جنگی حکمت عملی براہ راست ہسپتالوں اور طبی سہولتوں پر بمباری کے ذریعے صحت کے ڈھانچے کو مفلوج کر رہی ہے اور ضروری آلات و ایندھن کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

وزارت صحت نے آج جمعرات کو کہا کہ طبی عملہ شدید خطرات کے باوجود شہر غزہ کے باقی ماندہ فعال ہسپتالوں میں زخمیوں کو طبی سہولت دینے میں مصروف ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ ہسپتالوں تک پہنچنا قابض اسرائیلی بمباری کے تسلسل کے سبب اب نہایت خطرناک بن چکا ہے۔

عینی شاہدین اور نامہ نگاروں کے مطابق آج صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج نے صبرہ اور تل ہواء کے علاقوں میں، نیز شمال مغربی علاقوں الشیخ رضوان اور النصر میں درجنوں گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ اس کے ساتھ ہی فضائی حملوں، گولی باری اور بھاری توپ خانے سے قذائف برسانے کا سلسلہ جاری رہا۔

قابض فوج نے 11 اگست کو شہر پر زمینی یلغار کا آغاز کیا تھا جو الزيتون کے علاقے سے شروع ہوا۔ اس کارروائی کو “عربات جدعون 2” کا نام دیا گیا۔ اس دوران قابض فوج نے گھروں کو بارودی روبوٹوں سے تباہ کیا، توپ خانے سے بمباری کی اور اندھا دھند فائرنگ کے ذریعے شہریوں کو زبردستی بے دخل کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan