Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان: دو افراد شہید اور کئی زخمی

لبنان (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )قابض اسرائیل نے جنوبی لبنان پر نئی فضائی جارحیت کی جس کے نتیجے میں دو لبنانی شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی امن فوج (یونفیل) نے ان حملوں کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے نازک امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے قصبے تبنین میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرون نے عام شاہراہ پر ہسپتال تبنین کے قریب گاڑی پر میزائل داغا جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں قصبہ انصار میں ایک اور لبنانی شہری شہید ہو گیا۔

یہ حملے ایک دن بعد سامنے آئے جب قابض اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کی پانچ بستیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان حملوں سے قبل قابض اسرائیل نے شہریوں کو عمارتیں خالی کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

لبنان نے ان جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر جوزف عون نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی ضمانت دینے والی عالمی طاقتوں کی خاموشی دراصل سنگین غفلت ہے جو قابض اسرائیل کو مزید درندگی پر اکسا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنان کی خودمختاری پر ان کھلی چوٹوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔

یونیفیل نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل کی یہ بمباری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ امن فوج نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی جارحیت روکے اور لبنانی سرزمین سے مکمل انخلا کرے۔

حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ صہیونی دشمن اپنی جنگ جاری رکھنے اور معاہدوں کو پامال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جارحیت پہلی جنگ کی برسی کے موقع پر کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض اسرائیل خطے پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتا ہے اور اس میں امریکہ بھی شریک ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر سنہ2023ء میں قابض اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا جو ستمبر سنہ2024ء میں ایک ہمہ گیر جنگ میں بدل گیا۔ اس میں 4 ہزار سے زائد لبنانی شہری شہید اور تقریباً 17 ہزار زخمی ہوئے۔ اگرچہ 27 نومبر سنہ2024ء کو حزب اللہ اور قابض اسرائیل کے درمیان جنگ بندی طے پائی مگر صہیونی دشمن نے اس کی 4500 سے زیادہ بار خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں کم از کم 272 افراد شہید اور 614 زخمی ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیل نے معاہدے کو روندتے ہوئے اب بھی لبنان کی پانچ اہم پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ جما رکھا ہے، اس کے علاوہ وہ کئی دہائیوں سے دیگر لبنانی علاقوں پر قابض ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan