Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

درندہ صفت اسرائیلی فوج نے بزرگ فلسطینی خاتون پروحشی کتے چھوڑدیے

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم کوئی نہیں بات نہیں۔ نہتے اور بے گناہ شہریوں پر تشدد اور ان کی تذلیل اور توہین صہیونی فوج کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔

اس دریدہ دہنی اور سفاکانہ جرم کی تازہ مثال غزہ کی ایک بزرگ خاتون پر قابض فوج کی طرف سے وحشی کتے چھوڑنے  کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اس پر سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے

یہ دلخراش واقعہ شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا جب قابض فوج نے ایک گھرمیں گھس کروہاں موجود ایک بزرگ خاتون پر کتے چھوڑ دیے، جنہوں نے اسے بری طرح کاٹ ڈالا۔

الجزیرہ سیٹلائٹ چینل نے ایک پولیس کتے پر قابض فوج  کے کیمرے سے حاصل کی گئی لیک شدہ کلپس شائع کیں، جس میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب اس نے جبالیہ میں بزرگ خاتون پر حملہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس کتا قابض فوج کے ساتھ خاتون کے گھر کے اندر بزرگ خاتون پر وحشیانہ اور طویل حملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح نوچ رہا ہے۔

کتے کے حملے سے بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئی اور اس کے جسم سےخون کے فوارے پھوٹ پڑے۔

حملے کا شکار  بوڑھی خاتون نے الجزیرہ کو بتایا کہ فوجیوں نے اس پر کتے کو اس وقت چھوڑ دیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہی تھی۔ اس واقعے کے دوران اسے شدید چوٹیں آئیں اور کتے نے اس کی ہڈیا کاٹ ڈالیں۔

قابل ذکر ہے کہ قابض فوج کی جانب سے غزہ پر جارحیت میں استعمال کیے جانے والے پولیس کتے کئی مناظر میں گھروں اور سرنگوں پر دھاوا بولتے، شہریوں پر حملہ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan