Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دمشق کے نواح میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں8 شامی فوجی زخمی

دمشق  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) شام کے ایک فوجی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے آس پاس کی ایک “اسرائیلی حملے” حملے کے نتیجے میں کم سے کم 8 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے ٹیلی ویژن نے ایک نامعلوم فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے گولان کی سمت سے فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کچھ مادی نقصان بھی ہوا۔

اپریل کے اوائل میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے دو سینیر کمانڈروں سمیت کم سے کم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ایران اور اسرائیل ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں آگئے تھے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے تقریباً 3,000 جنگجو اور فوجی مشیر شام میں تعینات ہیں۔

لیکن تہران صرف ان مشیروں کی بات کرتا ہے جو عراق، اردن، لبنان اور اسرائیل کی سرحدوں پر واقع علاقوں میں حکومتی افواج کی مدد کرتے ہیں۔

لبنانی حزب اللہ اور سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے قریبی ذرائع کے مطابق ایران نے اسرائیل کے حملوں کے بعد شام میں اپنی فوجی موجودگی کو کم کر دیا۔

حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ایرانی افواج نے جنوبی شام کے علاقے کو خالی کر دیا اور دمشق کے دیہی علاقوں، درعا اور قنیطرہ میں گذشتہ ہفتوں کے دوران اپنی پوزیشنوں سے پیچھے ہٹ گئے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan