Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دیر البلاح میں قتل عام: اسرائیلی بمباری سے 8 پولیس اہلکار شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک مرکز کے قریب اسرائیلی بمباری میں 8 فلسطینی پولیس اہلکار شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے”فلسطین ٹیکنیکل کالج” کے ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع ایک عمارت پر بمباری کی جس میں ہزاروں بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہ ان علاقوں میں سے ہے جن کے بارے میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ “محفوظ” ہیں۔

عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ متعدد شہداء اور زخمیوں کو جانوروں سے کھینچی جانے والی گاڑیوں پر منتقل کیا گیا، کیونکہ غزہ کی پٹی کو اسرائیل کی جانب سے پٹی کی گذرگاہوں کی بندش کے نتیجے میں ایندھن کے بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایک اسرائیلی حملے میں “فلسطین ٹیکنیکل کالج” کے پناہ گاہ کے قریب ایک پولیس کار کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد دوسرا حملہ ہوا جس نے اسی مرکز کے سامنے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ یہ علاقہ بے گھر لوگوں سے بھرا ہوا ہے جنہوں نے اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے وہاں پناہ لی، کیونکہ یہ ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں فوج نے ایک سے زیادہ مرتبہ “محفوظ” ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر کے سربراہ سلامہ معروف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اس جگہ پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan