Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ڈگمگاتی صہیونی حکومت امریکی بیساکھیوں پر کھڑی ہے:ایران

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنی بدترین دور سے گذر رہی ہے۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صہیونی ریاست صرف امریکی سہارے پر کھڑی ہے۔

اللہیان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی سفارت خانے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جبری نقل مکانی کے بارے میں قابض غیر مسبوق الجھن اور مشکل میں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی پشت پناہی میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم  یہ ظاہر کرتے ہیں کہ صہیونی ریاست کھوکھلی اور تباہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “صیہونی ریاست اس جنگ میں فتح یاب نہیں ہو سکتی، وہ پورے ایک ہفتے میں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے علاوہ کچھ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور دنیا صہیونی اریاست کے جنگی جرائم کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔”

عبداللہیان نے مزید کہا کہ لبنانی حزب اللہ کے وضع کردہ منظرناموں کے پیش نظر اگر جنگ میں مداخلت کا فیصلہ کیا گیا تو صیہونی ریاست کے خلاف ایک بڑا زلزلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ لبنان کی سلامتی کے حصول کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ تہران اور ریاض نے فلسطین کی حمایت اور شہریوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرنے پر اتفاق کیا۔

نہوں نے وضاحت کی کہ مزاحمتی رہ نماوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ صیہونی بستیاں اب بھی مزاحمت کے کنٹرول میں ہیں۔ اس جنگ میں تمام ممکنہ حالات کو مدنظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لیے ابھی سیاسی موقع موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس سمیت کوئی بھی فلسطینی عوام پر کوئی منصوبہ مسلط نہیں کر سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan