Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکہ نے شام پر عائد 518 افراد و اداروں پر سے پابندیاں ہٹا لیں

غزہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکہ نے شام پر عائد اپنی اقتصادی پابندیوں کی فہرست سے 518 افراد اور اداروں کے نام خارج کر دیے ہیں۔ ان افراد اور اداروں کو شام کی تعمیر نو، سماجی ڈھانچے کی بحالی اور حکومتی امور میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

یہ اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے پیر کے روز ایک بیان میں کیا گیا، جو اس صدارتی حکم نامے کے بعد سامنے آیا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کیے۔ اس حکم نامے کے تحت شام پر عائد کئی سابقہ پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے بیان میں وضاحت کی گئی کہ اگرچہ کچھ پابندیاں ختم کی گئی ہیں، تاہم ان افراد اور اداروں پر عائد نئی پابندیاں برقرار ہیں جو معزول شامی صدر بشار الاسد اور اس کے حامیوں سے وابستہ ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ نے شام کے موجودہ نظام اور دیگر ایسی قوتوں کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کر دی ہیں جو خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں۔

بیان کے مطابق، امریکہ کی نئی پابندیوں کا دائرہ کار ان افراد و اداروں تک بڑھا دیا گیا ہے جو بشار الاسد کے جرائم اور عوام پر ظلم و ستم میں شریک رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں بشار الاسد کے ظالمانہ طرز حکومت کے خلاف جب سے عوامی بغاوت شروع ہوئی ہے، سنہ2011ء سے امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے شام پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔ ان پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا، مالی لین دین پر پابندی، ٹیکنالوجی کی فراہمی روکنا اور حکومتی اداروں کے ساتھ تمام قسم کے تعلقات منقطع کرنا شامل تھا۔

قابل افسوس امر یہ ہے کہ قابض اسرائیل کی سرپرستی میں قائم عالمی سامراجی قوتیں مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو برقرار رکھنے کے لیے کبھی شام، کبھی عراق، اور ہمیشہ فلسطین کو نشانہ بناتی ہیں۔ شام پر یہ نرم گوشہ اختیار کرنا دراصل امریکہ کی دوغلی پالیسی کا عکاس ہے جو ایک جانب فلسطین میں قابض اسرائیل کی نسل کشی پر خاموش ہے، تو دوسری جانب شام جیسے ممالک میں مفادات کی بنیاد پر پالیسیاں بدلتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan