Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے یورپی مندوب کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے سے روک دیا

مقبوضہ بیت المقدس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  اسرائیلی حکومت نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے سے روک دیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب نے جوزپ بوریل کو مطلع کیا کہ وہ ان کے دورے کی تاریخ پر ان کا استقبال نہیں کر سکتے۔

اخبار نے بتایا کہ بوریل نے اسرائیلی وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں اعلان کیا ہے کہ وہ 14 اور 15 ستمبر کو اسرائیل کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیل نے اس کا جواب یہ کہہ کر دیا کہ حکومت بوریل کا استقبال نہیں کر سکتی۔

خیال رہے کہ جوزپ بوریل کو اسرائیلی حکومت کا سخت ناقد سمجھا جاتا ہے۔ یہ پیش رفت بوریل کی اسرائیلی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔ بوریل نے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوریر اور وزیر خزانہ سموترچ پر جنگی جرائم کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان دونوں پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بوریل نے کہا تھا کہ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ایک غیر رسمی اجلاس کے آغاز پر فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔

یورپی عہدیدار نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ عمل رکن ممالک سے کہنے کے لیے شروع کیا کہ اگر وہ مناسب سمجھیں تو پابندیاں عائد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونین کو کوئی ممانعت نہیں ہونی چاہیے اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اختیار میں وسائل کا استعمال کرنا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan