Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،42 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل جمعرات کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نماؤں، ارکان اسمبلی اور دیگر سرکردہ شہریوں سمیت 42 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی امور اسیران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 42 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں گھروں میں گھس کر توڑپھوڑاور لوٹ مار کی۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام سے 6 فلسطینی، سابق اسیر اور شہید انس کے والد بسام حماد، فرید النجار، قاسم ریاض، لوئی فارس، عبدالرحمان حبش اور محمد حبش کو گرفتار کیا گیا۔

یبرو کے مقام پر تلاشی کے دوران راید حامد، سالم قطش، بیت ریما سے سابق اسیران عبدالرحمان الریماوی اور سام الاسمر کو گرفتارکیا۔

غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن خلیل ربعی بھی شامل ہیں۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔گرفتار کیے گئے دیگر فلسطینیوں میں ناصر ربعی، فضل جبارین، جبرایل العمور، فادی العمور، محمد العمور، سامر دبابسہ، یحییٰ ابو صبحہ اور زکریا ابو فنار شامل ہیں۔

الخلیل میں سموع کے مقام سے حمزہ الرواشد کے نام سے فلسطینی گرفتار کیا گیا۔

 قلقیلیہ سے محمد جمعة، سليم رضوان، معاذ رضوان، صلاح سويدان، عادل دحبور، محمد رضوان، محمود سلامة اور مصطفى عناية جب کہ بيت لحم سے محمد أبو عكر، وعدي هماش، عمر عزية، فاروق بدير، ليث أبو عكر اور دیگر کو حراست میں لیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan