Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کرپشن کیسز: اسرائیلی وزیراعظم کی تہہ خانے میں قائم عدالت میں پیشی

تل ابیب (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کرپشن کیسز میں 5 سال بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ہونے والے حملوں کو اب ایک سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر اسرائیل میں اب بھی خوف کی فضا قائم ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم  نیتن یاہوکےخلاف کرپشن کیسز کی سماعت آج تل ابیب کے ایک تہہ خانے (بم پروف بنکر) میں قائم کی گئی عدالت میں ہوئی جہاں وہ 5 سال بعدعدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت حکمران جماعت کے رہنما اور وزرا بھی نتین یاہو کی حمایت میں عدالت پہنچ گئے جب کہ غزہ جنگ کے مخالف اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلیوں نے بھی نتین یاہو کےخلاف مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مقدمہ ملتوی کرانے کی کوشش کی مگر عدالت نے درخواستیں مسترد کردیں۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ نیتن یاہو کی گواہی تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے اور انہیں گواہی کے بعد وضاحت کے لیے دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو تین کیسز میں فراڈ، ایک کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan