Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کولمبیا نے فلسطین کے لیے اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا

بوگوٹا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی بیداری کی ایک اور روشن مثال قائم ہوئی ہے، جب لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے پہلی بار فلسطین کے لیے اپنے سفیر کا تقرر کر دیا ہے۔ خورخی ایوان اوسپینا جو ماضی میں شہر کالی کے میئر رہ چکے ہیں اور صدر گوستاوو بیترو کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں اب فلسطینی عوام کے درمیان کولمبیا کی نمائندگی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کولمبیا کی وزارت خارجہ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی منظوری کے بعد اوسپینا کی تقرری کا باضابطہ فیصلہ 22 مئی کو وزیر خارجہ لورا سارابیا کے دستخط شدہ فرمان کے ذریعے کیا گیا۔

خورخی ایوان اوسپینا نہ صرف کولمبیا کی ایک بڑی شہر کالی کے سابق میئر ہیں، بلکہ ان کا تعلق بائیں بازو کی ان سیاسی تحریکوں سے بھی رہا ہے، جو ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتی آئی ہیں۔ وہ مشہور انقلابی تنظیم “ایم-19” کے رہنما ایوان مارینو اوسپینا کے فرزند ہیں، اور صدر گوستاوو بیترو بھی اسی تنظیم کے رکن رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر گوستاوو بیترو نے مئی 2024ء میں قابض اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا تھا، اور اسرائیلی حکومت پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سے قبل وہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں کولمبیا کے سفارتخانے کے قیام کا بھی اعلان کر چکے تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک بیان میں خورخی اوسپینا نے کہا کہ وہ ابھی اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان کا سفارتی مرکز رام اللہ میں ہو گا یا کسی ہمسایہ ملک میں۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ قابض اسرائیل سے رابطہ اور مذاکرات کے ذریعے کولمبین سفارتخانے کو عملی طور پر فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا: “ہم ایک ریاست کی حیثیت سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینی اور اسرائیلی ریاستوں کو ایک ساتھ، امن کے ساتھ زندہ رہنے کا حق ہے”۔

کولمبین سفیر نے فلسطینی عوام کی حالت زار پر عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ دنیا غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں شہریوں کی تکلیف سے آنکھ نہیں چرا سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ بے قصور انسانوں کو بھوکا مرنے کے لیے نہیں چھوڑا جا سکتا، انہیں فوری طبی امداد اور زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan