Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کولمبیا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنےکا اعلان

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے آج جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ غزہ کی پٹی پر جنگ کی وجہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرو نے بوگوٹا میں یوم مئی کی ریلی کے دوران کہا کہ “جمعرات کو ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے جائیں گے۔

پیٹرو نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ اسرائیل میں “نسل کشی کی حکومت کی موجودگی” کی وجہ سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات منقطع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلسطین ختم ہوا تو انسانیت مر جائے گی اور ہم اسے مرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والے واقعات کے سامنے ممالک خاموشی سے کھڑے نہیں رہ سکتے۔

کولمبیا کے صدر نے جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کی اپنی درخواست کے بارے میں بات کی، جس میں اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔

پیٹرو نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی خلاف ورزیوں کو بند کریں۔انہوں نےکہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34,568 شہید اور 77,765 زخمی ہوچکے ہیں۔ پٹی کی آبادی کا تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan