Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سول سوسائٹی کی تنظیموں کا غزہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی اور غیرملکی ’این جی اوز‘ کے نیٹ ورک نے غزہ کی پٹی کو ایک آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی اقتصادی پالیسیوں کو “لچکدار معیشت” کی طرف موڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سول سوسائٹی نیٹ ورک نے اتوار کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی ریاست نے غزہ میں 70 فیصد سے زیادہ عمارتیں تباہ کر دیں، جس سے پٹی کے زیادہ تر علاقے انسانی رہائش کے لیے موزوں نہیں، خوراک اور امدادی سامان کی شدید قلت اور صحت کے شعبے اور بنیادی خدمات کے خاتمے کی وجہ سے شہری آبادی کو بدترین مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کا بحران شمالی مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو 35 روز قبل جنین کیمپ سے شروع ہوا اور طولکرم، طوباس، نابلس اور پڑوسی دیہاتوں اور کیمپوں تک پھیل چکا ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور انسانی المیے کی شدت میں اضافہ ہوا۔ شدید سردی میں ہزاروں فلسطینیوں جن میں بچے اور خواتین شامل تھیں کو کھلے آسمان تلے بے سروسامانی کے عالم میں رہا پڑا ہے۔

اکیس جنوری سے قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر فوجی جارحیت مسلط کی ہے، جس میں درجنوں شہید، زخمی اور حراست میں لیے گئے۔

سول سوسائٹی کی تنظیموں نے غزہ اور شمالی مغربی کنارے میں نقل مکانی کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بنیادی ضروریات فراہم کرنے، امدادی مہموں اور عوامی یکجہتی کو مضبوط بنا نے اور غزہ کو ایک آفت زدہ علاقہ قرار دے کر اور اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے کہا تاکہ وہ فوری طور پر انسانی امداد کی ذمہ داریاں سنبھال سکے۔

انہوں نے جبری نقل مکانی کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور سماجی انصاف کے حصول کے لیے معاشی پالیسیوں کو ایک “لچکدار معیشت” کی طرف موڑنے کا بھی مطالبہ کیا۔

این جی اوز کے نیٹ ورک نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اس تباہی کے حوالے سے بین الاقوامی خاموشی “ہمارے عوام کے مصائب میں اضافہ کرتی ہے اور قابض دشمن کو اپنے جرائم جاری رکھنے کی حوصلہ دیتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan