Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سول ڈیفنس کی شمالی غزہ کو حقیقی قحط سے بچانے کے لیےمدد کی اپیل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے سول ڈیفنس نے شمالی غزہ کی گورنری کو ایک حقیقی قحط سے بچانے کے لیے ایک بارپھر مدد کی اپیل کی ہے۔ شہری دفاع کا کنا ہے کہ شمالی غزہ کو قابض فوج کی طرف سے انسانی اور طبی امداد کے داخلے کو پر پابندی کے نتیجے میں قحط کا سامنا ہے۔

غزہ میں شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنر سمیر الخطیب نے العربی ٹی وی کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ قابض فوج شمالی غزہ میں شہری دفاع کی خدمات بند کر رہی ہے جس کی وجہ سے شمال میں شہری دفاع کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص شمال میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خوراک کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے۔

مسلسل 57ویں روز شمالی غزہ کی پٹی قابض اسرائیلی فوج کی فضائی اور توپخانے کی جارحیت کے ساتھ بدترین محاصرے کی زد میں ہے۔     قابض فوج شمالی غزہ میں منظم انداز میں نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

قابض ریاست غیر مسلح شہریوں اور شہری تنصیبات، خاص طور پر ہسپتالوں کو نشانہ بناتی ہے۔ڈاکٹروں، طبی عملے اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو شہید، زخمی اور گرفتار کررہی ہے جب کہ زخمیوں کے علاج میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan