Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

چین کا اسرائیل سے رفح میں اپنی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) چین نے قابض اسرائیلی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے خلاف جلد از جلد اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے اور مزید شدید انسانی تباہی کو روکے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ رفح شہر میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہےشہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی فوجی کارروائیاں جلد از جلد ختم کرے اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے اور رفح میں مزید شدید انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔‘‘

اتوار کو اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے آپریشنل پلان کی منظوری دے دی ہے جو کہ متاثرہ غزہ میں بے گھر ہونے والوں کی آخری پناہ گاہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan