Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

چینی قیادت سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے پربات کی:حماس رہ نما

بیجنگ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [مزاحمت] نےکہا ہے کہ جماعت کے وفد کے دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت روکنے پربات کی۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے سرکردہ وفد نے گذشتہ روزبیجنگ میں چینی نائب وزیر خارجہ ڈانگ لی سے ملاقات کی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کوموصول ہونے والے ایک بیان میں حماس نے کہا کہ جماعت کے وفد میں پولیٹیکل بیورو کے ارکان حسام بدران، فتحی حماد، باسم نعیم اور بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے رکن شریف ابو شمالہ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ وفد نے چینی نائب وزیر خارجہ ڈانگ لی اور وزارت کے عملے کے ساتھ سیاسی مشاورت کی تاکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ملاقات میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے وفد نے فلسطینی کاز کی حمایت پرمبنی چینی مؤقف کو سراہا۔ بیان میں کہا کہ چین نےحماس کی قیادت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کو مسترد کرتا ہے اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan