Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

چلی کے 650 وکلاء عالمی عدالت میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مقدمہ

سینٹیاگو  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) منگل کو چلی کے 650 سے زائد وکلاء نے اسرائیلی غاصب حکومت اور اس کےسربراہ بنجمن نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں قانونی مقدمہ قائم کیا ہے۔

یہ شکایت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض حکومت کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی اور جنگی جرائم کے حوالے سے وکلاء کی جانب سے کی گئی ہے۔

یہ شکایت وکلاء کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد کی طرف سے پیش کی گئی، جس کی سربراہی مصر، عراق اور اردن میں چلی کے سابق سفیر نیلسن حداد کر رہے تھے۔

حداد نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک کے دیگر وکلاء شکایت کی حمایت میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

7 اکتوبرسے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے، کیونکہ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 31,184 شہید اور 72,889 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan