غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کے سفاکانہ فضائی و زمینی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید اور 96 زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں دو شہداء کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں قابض افواج نے امداد کے منتظر شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوئے۔ اس طرح روٹی کے ایک نوالے کے متلاشی فلسطینیوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 2 ہزار 610 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 19 ہزار 143 سے تجاوز کر چکی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 18 مارچ سنہ2025ء سے آج تک غزہ میں قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 13 ہزار 568 فلسطینی شہید اور 57 ہزار 638 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی درندگی کے آغاز یعنی سات اکتوبر سنہ2023ء سے اب تک غزہ پر مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 67 ہزار 160 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 679 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق تاحال متعدد شہداء اور زخمی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک امدادی ٹیمیں قابض اسرائیلی بمباری اور مسلسل خطرات کے باعث نہیں پہنچ پا رہیں۔
فلسطین کے غیور عوام پر جاری یہ ظلم و بربریت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے جہاں قابض اسرائیل پوری دنیا کی خاموشی میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اجتماعی سزا پر عمل پیرا ہے۔
۔
فلسطینی نسل کشی
اسرائیلی جنگی جرائم
اجتماعی قتل عام
غزہ پر قحط مسلط
اجتماعی سزا۔