Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 255 تک جا پہنچی

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ۔ حکومت کے شعبہ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 255 تک جا پہنچی ہے۔ یہ اعدادوشمار غزہ پر قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے لے کر کل بروز پیر تک کے ہیں۔ تازہ ترین شہادت صحافی صالح الجعفراوی کی ہے جو گذشتہ روز اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

اتوار کی شام صحافی اور سماجی کارکن صالح الجعفراوی کو جنوبی غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے کارندوں کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ دشمن کی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور اسرائیلی نسل کشی کے مناظر کی کوریج کر رہے تھے۔

حکومتی میڈیا دفتر نے اپنے بیان میں فلسطینی صحافیوں کے منظم قتل، اغوا اور نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی۔ دفتر نے بین الاقوامی صحافتی اداروں بالخصوص بین الاقوامی صحافی فیڈریشن، عرب صحافیوں کی یونین اور دنیا بھر کی صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف جاری اس منظم درندگی کی کھل کر مذمت کریں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ قابض اسرائیل، اس کی مجرم ملیشیاؤں، امریکہ کی سرپرستی میں قائم صہیونی حکومت اور ان تمام ممالک کو جنہوں نے فلسطینی نسل کشی میں حصہ لیا ہے، مکمل طور پر ان وحشیانہ جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ یہ کارروائیاں دراصل فلسطینی عوام کے خلاف جاری اجتماعی سزا اور مسلسل جارحیت کا تسلسل ہیں۔

حکومتی میڈیا دفتر نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے ان مجرمانہ اقدامات کی مذمت کریں، انہیں روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں اور جنگی جرائم میں ملوث افراد کو بین الاقوامی عدالتوں میں کٹہرے میں لائیں۔

دفتر نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اجتماعی نسل کشی کو فوری طور پر روکا جائے اور غزہ میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ان کی منظم ہلاکتوں اور اغوا کی وارداتوں کا سلسلہ بند ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan