Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دوحہ میں قابض اسرائیلی جارحیت پر غور کے لیے الجزائر کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

الجزائر (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) الجزائر نے دوحہ میں قابض اسرائیل کے مجرمانہ حملے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست دی ہے۔ یہ حملہ گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الجزائر نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس آج ہی کسی وقت منعقد کیا جائے۔

الجزیرہ کے مطابق اس درخواست کو پاکستان اور صومالیہ کی حمایت حاصل ہوئی ہے جو اس وقت سلامتی کونسل کے رکن ہیں، جبکہ برطانیہ اور فرانس نے بھی اس کی تائید کی ہے۔

بعد ازاں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس بدھ کی شام سات بجے ہوگا۔

گذشتہ روز حماس نے اعلان کیا تھا کہ قابض اسرائیل دوحہ میں اس کے وفد کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔ اس بزدلانہ حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے جن میں وفد کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ کے دفتر کے ڈائریکٹر، ان کا بیٹا اور تین محافظ شامل تھے۔ اس کے علاوہ ایک قطری سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ درندگی نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ برادر اسلامی ملک قطر کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ ہے۔ قطر مصر کے ساتھ مل کر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے اہم اور ذمہ دارانہ ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔ قابض اسرائیل کی یہ حرکت اس کی مجرمانہ فطرت اور ہر امن کوشش کو سبوتاژ کرنے کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ جس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ تجویز پر غور ہو رہا تھا، اسی لمحے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بنجمن نیتن یاھو اور اس کی حکومت کسی سمجھوتے کے خواہاں نہیں۔ بلکہ وہ دانستہ طور پر تمام کوششوں کو ناکام بنانے، بین الاقوامی مساعی کو سبوتاژ کرنے اور اپنے ہی قیدی فوجیوں کی زندگیوں تک کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ یہ رویہ خطے کے امن اور استحکام کے ساتھ کھلی دشمنی کے مترادف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan