صنعا (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قابض اسرائیل کے زیر قبضہ شہر مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں متعدد حساس اہداف کو ایک بیلسٹک ہائپر سونک میزائل “فلسطین 2” سے نشانہ بنایا۔ یہ میزائل کثیراللہدف اور کئی دھماکہ خیز وار ہیڈز کا حامل ہے۔
یمنی افواج نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فوجی کارروائی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور اس کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی جان بچانے کے لیے پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
مزید کہا گیا کہ اس کارروائی میں تین ڈرون طیارے بھی استعمال کیے گئے جنہوں نے رامون ایئرپورٹ اور ام الرشراش کے علاقے میں دو نہایت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
یمنی افواج نے زور دے کر کہا کہ جب تک غزہ پر جارحیت کا سلسلہ بند نہیں ہوتا اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، ان کی حمایتی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔