کیلیفورنیا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکہ کی ایک معروف ادکارہ کو قابض صہیونی ریاست اور یہودیوں کی طرف سے غزہ کے حالات کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ سے تشبیہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ جیمی لی کرٹس کو اس وقت لاس اینجلس کے علاقے میں پھیلنے والی تباہ کن جنگل کی آگ کو غزہ میں جاری جنگ سے تشبیہ دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔
چھیاسٹھ سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کی ایک نئی فلم کی تشہیر کے لیے سوال و جواب کے سیشن کے دوران تبصرہ کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ “بدقسمتی سے پورا پیسیفک پیلیسیڈس کا علاقہ غزہ یا کسی جنگ زدہ ملک جیسا لگتا ہے۔ جہاں خوفناک چیزیں ہوتی ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “فرشتوں کا شہر (لاس اینجلس) جہاں میں پیدا ہوئی اور پرورش پائی ہر طرف آگ کی زد میں ہے۔ پیسیفک پیلیسیڈس مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے”۔
“میرا گھر ابھی تک کھڑا ہے لیکن میں اب ایک مختلف وادی میں رہتی ہوں”۔ کرٹس نےمزید کہا کہ بدقسمتی سے یہ منظر غزہ یا جنگوں سے تباہ ہونے والے ممالک جیسا ہے۔
کرٹس کے تبصروں نے سوشل میڈیا پر اس کے خلاف شدید کا بازار گرم کردیا۔غاصب صہیونی ریاست کے حامیوں نے ان کے تبصروں کو “نامناسب” اور ” تکلیف دہ” قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے کرٹس کی ایک پچھلی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا جسے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد حذف کر دیا گیا تھا، جس میں اس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فرار ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے غلطی سے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی تھے۔
ایک صارف نے “X” پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر لکھاکہ “یہ موازنہ غیر منصفانہ ہے، خاص طور پر چونکہ یہ وہی شخص ہے جس نے پہلے (اسرائیل) کی حمایت کی تھی” جب کہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ “عیش و عشرت میں رہنے والی ایک امیر عورت آگ کا موازنہ برسوں سے محاصرے اور بمباری کی زد میں رہنے والے لوگوں کے مصائب سے کررہی ہے‘‘۔
کیلیفورنیا شدید جنگل کی آگ کی لہر کا سامنا کر رہی ہے۔ اس آگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ رائٹرز کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ آگ بجھانے والے طیارے ووڈ لینڈ ہلز کے علاقے میں آگ بجھانے کے لیے کیمیکل گراتے ہیں۔