اسرائیلی نقب جیل میں لمبی قید کاٹنے والے فلسطینی قیدی ماہر یونس کی رہائی کا وقت آنے سے محض دو دن پہلے انہیں ایک بار پھر تفتیش کے نام پر اسرائیلی عقوبت خانے میں منتقل کر دیا ہے۔
65 سالہ فلسطینی ماہر یونس نے اسرائیل جیل میں چالیس سال کی قید کاٹ لی ہے۔ لیکن ان کی رہائی کی امید کو ایک بار پھر دھچکہ لگ گیا ہے۔
اسریٰ میٖڈیا آفس کے مطابق اسرائیل کے جیل کے محکمے نے انہیں نقب جیل سے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ماہر یونس کی رہائی کے انتظار میں ان کے اہل خانہ تیاریوں میں مصروف تھے۔
دریں اثنا قابض پولیس نے ماہر یونس کی رہائی کے سلسلے میں ان کے خاندان اور گاوں کے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ ان کے لیے کوئی استقبال تیاری نہ کیا جائے۔ نہ ہی خوشی میں پوسٹر یا بینر لگائے جائیں اور کسی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے۔