Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بزدل صہیونی فوج کا لبنان میں بے گھرافراد پرحملہ،18 شہید

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض صہیونی فوج نے شمالی لبنان کے ضلع زغرتا کے قصبے ایطو میں بے گھر افراد کی رہائشی عمارت پر طیاروں کےذریعے کی گئی بمباری میں 18 افراد شہید اورچار زخمی ہو گئے۔

لبنانی ہلال احمر نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ ایطو قصبے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 18 افراد شہید اورچار زخمی ہو گئے، جس میں بے گھر ہونے والے متعدد خاندان بھی شامل ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ “ایطو قصبے پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں، ابتدائی نتیجے کے طور پر 9 افراد کی موت اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی”۔

بیان کے مطابق امدادی کام اور ملبہ ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ “اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد ایطو قصبے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر پہلا حملہ کیا ہے”۔

گذشتہ 23 ستمبر سے اسرائیل نے سات اکتوبر 2023ء سے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جس میں جنوب میں زمینی دراندازی کے علاوہ دارالحکومت بیروت پر بمباری کی جا رہی ہے۔

لبنان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کی شام تک لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کےحملوں میں 1,539 لبنانی شہری شہید اور 4,471 زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ تقریبا 13 لاکھ 40 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan