Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بدھ کو 160 یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)گذشتہ روز ڈیڑھ سو سے زائد یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت 160 انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

بدھ کو ایک سو سے زاید آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں  قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔

یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے منگل کو یہودیوں کی  مذہبی رسومات  کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں بار بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan