Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

برازیل ، تونس اور کویت کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

کل منگل کو کویتی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو موصول ہونے والے ایک پریس بیان میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کویتی ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ “ہم فلسطینیوں کے جہاد اور تحریک آزادی کے ساتھ جڑے رہنے، ان کی جائز مزاحمت کے لیے اپنی حمایت کی تجدید اور تصدیق کرتے ہیں اور قابض ریاست کے ساتھ نارملائزیشن کو مسترد کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی حمایت، فلسطینیوں کے جائز جہاد اور جدوجہد کی حمایت،  ان کے غصب شدہ حقوق کی حمایت ایک مستقل، سرکاری اور عوامی سطح پر مسلمہ اصول ہے۔”

انہوں نے کہا کہ نسل پرست اور دہشت گرد صہیونی قابض ریاست کے جرائم فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور مقدسات کے خلاف جاری ہیں۔

کویتی ارکان پارلیمنٹ نے نشاندہی کی کہ “القدس مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مسلسل مزاحمت، فلسطین 48 کے شہروں اور دیہاتوں میں کمانڈو آپریشنز کے علاوہ قوم کی آزادی کی امید کو زندہ کرتی ہے۔”

تونس کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

تونس نے فلسطینی عوام اور ارض فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے اور 1967 کی سرحدوں پر آزاد، خود مختار ریاست جس میں القدس کو اس کے دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو کے لیے ان کی جائز جدوجہد میں حمایت میں مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔

یہ بات تونس کی وزارت خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آئی ہے جس میں 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔

یونس کی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امن صرف فلسطینیوں کے حق کی بحالی سے ہی قائم ہو سکتا ہے جسے حدود کے قانون سے کبھی ضائع نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو خود ارادیت، آزادی اور وقار کے اپنے مکمل حقوق دوبارہ حاصل کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ ایک قرارداد کے مطابق ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

منگل کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا گیا ہے، جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختص کیاہے۔

برازیل کی پارلیمنٹ کا اجلاس

دریں اثناء کل بروز منگل برازیل کی پارلیمنٹ نے فلسطین کے لیے خصوصی سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی یاد میں، متعدد اراکین پارلیمنٹ، سینیٹ اور برازیل کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے اس خصوصی سیشن میں خطاب کیا۔

پارلیمانی اجلاس میں برازیلیا میں فلسطینی سفیر ابراہیم الزبن، متعدد عرب اور لاطینی سفیروں اور فلسطینی اور عرب کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم، اراضی پر قابض فوج کے مسلسل جرائم اور یہودی بستیوں کے ذریعے فلسطینی اراضی کی مسلسل چوری اورگھروں کی مسماری کے وسیع مناظر دکھائے گئے۔

برازیل کی ورکرز پارٹی کے رہنما وفاقی نائب پاؤلو پیمینٹا نے اپنی تقریر میں کہا کہ “ان کی پارٹی اور اس کے ارکان فلسطینی کاز کے لیے اپنی تاریخی وابستگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔”

پیمینٹا نے زور دیا کہ “فلسطینی عوام کو اپنی پوری سرزمین پر رہنے اور اپنے تمام حقوق سے لطف اندوز ہونے کا حق حاصل ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں ہر روز اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے اور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan